ریاض میں حاجی احسان دانش کی میزبانی میں تقریب کا انعقاد
ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ذوالفقار علی ملک نے لیگی اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان اور آزاد کشمیر کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔سعودی دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سنئیر رہنما حاجی احسان دانش کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پی ایم ایل این آزاد کشمیر کے ایڈیشنل سیکرٹری ذوالفقار علی ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ماضی میں بھی میاں نوازشریف نے اہم کردار ادا کیا اور آج بھی انہی کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک کو مسائل سے نکال رہی ہے ملکی سٹاک ایکسچینج کاروباری معاملات کو بہتر بنا رہی ہے مہنگائی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور روزگار کے مواقعے بھی بڑھ رہے ہیں مگر اپوزیشن انتشار اور افراتفری کی سیاست کرکے ملک و قوم کے خلاف سازش کر رہی یے جسے عوام کبھی منظور نہیں کریں گے حاجی احسان دانش، خالد اکرم رانا، ملک ناظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی تیزی کے ساتھ ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنا رہے ہیں جبکہ اپوزیشن اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنے کے لیے محاذ آرائی اور افواج پاکستان کے خلاف پروپگنڈہ کرنے میں مصروف ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا