vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں دو روزہ نیشنل مسلم ایڈووکیسی ڈے شروع ہوگیا

0

امریکی دار الحکومت واشنگٹن میں یو ایس کونسل آف مسلم آرگنائزیشنس  کے زیرِ اہتمام گیارہوں سالانہ دو روزہ نیشنل مسلم ایڈووکیسی ڈے شروع ہوگیا ہے۔ دوروزہ سیشن میں امریکا بھر سے مسلمانوں کی مختلف  تنظیمیں اور سینکڑوں افراد اس پلیٹ فارم پر جمع ہوگئے ہیں

دوروزہ مسلم ایڈوکیسی ڈے میں شرکت  لیے مسلم امریکی تنظیموں، کمیونٹی رہنماؤں، طلبہ اور سماجی ورکرز پر مشتمل وفود واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔تلاوت اوردعاوں کے ساتھ اس سفر کا آغاز ہوا۔اس دوران شرکا کو قانون ساز اسمبلی اور سینیٹ میں ہونے والی ملاقاتوں کے طریقہ کار ،نظم و ضبط اور دیگر امور سے متعلق  وقتاً فوقتاً  آگہی بھی دی جاتی رہی۔

اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کی ذیلی تنظیم کونسل  فارسوشل  جسٹس کی سربراہی میں نیویارک سے  بھی سینکڑوں نوجوان ، طلبہ و  طالبات پر مشتمل وفد کیپٹل  ہل پہنچ گیا ہے  جن کی رہائش اور کھانے  پینے کا نجی ہوٹل میں انتظام کیا  گیا ہے۔ اکنا نیویارک کے سابق صدر محمد طارق الرحمان اور اکنا کونسل فار سوشل جسٹس  ناساو کاونٹی کے صدر عبد الرحمان کا کہنا ہے کہ اس دو روزہ قومی اجتماع  میں امریکی مسلمان اکٹھےہوکر اراکین ِ کانگریس کے ساتھ براہِ راست ملاقات کریں  گے اور اس بار پرزور دیں گے  کہ قانون ساز اداروں میں سماجی انصاف، برابری اوراسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے پالیسیاں تشکیل دی جائیں ۔

اس سال نیشنل ایڈووکیسی ڈے کانفرنس کا موضوع اسلاموفوبیا کا خاتمہ، جوابدہی کا مطالبہ اور انصاف کے لیے جدوجہد رکھا گیا ہے۔ اکنا کونسل فارسوشل جسٹس کت عبد السلام  موسیٰ کہتے ہیں کہ  مسلم مندوبین  اراکین ِ کانگریس کے سامنے مسلمان مخالف قانون شریعت فری امریکہ کاکس اوردیگر  امتیازی قانون سازی کی  بھرپور مخالفت کریں گے۔

نیشنل ایڈووکیسی ڈے کے مندوبین امریکی قانون سازوں سےجنگ کے معاملے میں کانگریس کے آئینی اختیارات کی بحالی،شہری آزادی،تارکینِ وطن  کے حقوق ،ایمیگریشن قوانین  میں  تبدیلیوں پر بھی  بات کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.