vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں اندوہناک واقعہ، فائرنگ سے 8 کمسن بچے جاں بحق

0

امریکی ریاست لوزیانا کے شہر شریوپورٹ میں پیش آنے والے دل دہلا دینے والے واقعے میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 بچے ہلاک ہو گئے، جن کی عمریں ایک سے 14 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کی صبح تقریباً 6 بجے ایک گھریلو تنازع کے دوران پیش آیا، جہاں مجموعی طور پر 10 افراد کو گولی ماری گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ تین مختلف مقامات تک پھیلا ہوا تھا، جس سے واقعے کی شدت کا اندازہ ہوتا ہے۔پولیس چیف کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم بعد ازاں پولیس کے تعاقب کے دوران مارا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ متاثرہ بچوں میں سے کچھ کا تعلق مبینہ حملہ آور سے بھی تھا، تاہم واقعے کی مکمل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔لوزیانا اسٹیٹ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق ویڈیو یا معلومات موجود ہوں تو وہ حکام کے ساتھ شیئر کریں۔ یہ واقعہ علاقے میں شدید صدمے اور افسوس کا باعث بن گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.