vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں شدید بارشوں سے تباہی، گھروں میں برف کے ٹکڑے داخل

0

امریکی ریاست مشی گن کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں اور برف پگھلنے کے باعث غیر معمولی سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جہاں جھیلوں اور دریاؤں کے پانی میں برف کے بڑے بڑے ٹکڑے دیواریں اور کھڑکیاں توڑ کر گھروں کے اندر جا پہنچے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ چیبوئگن کاؤنٹی میں تقریباً تمام آبی گزرگاہیں اپنی حدود سے تجاوز کر چکی ہیں، جس کے باعث سڑکیں، صحن اور رہائشی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں۔متاثرہ علاقوں میں متعدد گھروں کو خالی کرا لیا گیا ہے جبکہ کئی مقامات پر پانی کی سطح کئی فٹ تک بلند ہو چکی ہے۔ماہرین کے مطابق بارشوں اور برف پگھلنے کے باعث پانی کی سطح بڑھنے سے جھیل میں موجود برف کو حرکت ملی، جو تیز ہواؤں کے ساتھ گھروں سے ٹکرا گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈیم سسٹمز پر بھی شدید دباؤ ہے اور پانی کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔مشی گن کی گورنر نے صورتحال کے پیش نظر متعدد اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ اگرچہ پانی کی سطح میں کچھ کمی آنا شروع ہو گئی ہے، تاہم حکام کو خدشہ ہے کہ اگر ہوائیں دوبارہ تیز ہوئیں تو برف کے یہ بڑے ٹکڑے مزید تباہی مچا سکتے ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق اس نوعیت کی صورتحال اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی، جس کے باعث کمیونٹی کو بڑے پیمانے پر مالی اور جانی نقصانات کا سامنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.