vosa.tv
Voice of South Asia!

آبنائے ہرمز کھلا بھی اور بند بھی ہوگیا، 24 گھنٹوں میں صورتحال یکسر بدل گئی

0

آبنائے ہرمز میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی ڈرامائی پیش رفت نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے، جہاں ابتدا میں راستہ کھلنے کی امید پیدا ہوئی مگر اچانک دوبارہ بندش نے حالات کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔

جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے عندیے کا خیر مقدم کیا، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے بیان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تقریباً 10 فیصد کمی بھی دیکھنے میں آئی۔ تاہم جلد ہی امریکی مؤقف سامنے آیا کہ ایران کے ساتھ حتمی معاہدہ ہونے تک ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رہے گی۔اس بیان کے بعد ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے سخت ردعمل دیتے ہوئے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کا اعلان کیا اور خبردار کیا کہ اس علاقے میں داخل ہونے والے کسی بھی جہاز کو دشمن کا ساتھی سمجھا جائے گا۔ عمان کے ساحل کے قریب دو بحری جہازوں پر فائرنگ کے واقعے نے کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ایرانی قیادت نے واضح کیا ہے کہ جب تک امریکی پابندیاں ختم نہیں ہوتیں، بحری آمد و رفت پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔ ادھر امریکی صدر نے عندیہ دیا ہے کہ اگر جنگ بندی میں توسیع نہ ہوئی تو دوبارہ فوجی کارروائی شروع ہو سکتی ہے، جبکہ ایران نے بھی نئے میزائل استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے۔جنگ بندی کی مدت ختم ہونے میں صرف دو دن باقی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی پروگرام، یورینیم اور بحری راستوں جیسے معاملات پر شدید اختلافات برقرار ہیں، جس کے باعث کسی فوری حل کی امید کم دکھائی دیتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.