ٹیکس دہندگان کی بچت اور مہاجرین کے لیے اگلے اقدامات میں معاونت
نیویارک:نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کے لیے نئے احکامات جاری کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان کے پیسوں کی بچت اور مہاجرین کو ان کی اگلی منزل تک پہنچنے میں مدد فراہم کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔ان احکامات کا مقصد نیویارک سٹی کے موجودہ وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرنا اور مہاجرین کے بحران سے متعلق ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے مقامی باشندوں پر مالی بوجھ کم کرنا ہے۔مئیرایڈمز کا کہنا ہے کہ مہاجرین کے بحران نے نیویارک پر بے مثال دباؤ ڈالا ہے، لیکن ہم اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہم ایسے اقدامات کر رہے ہیں جو نہ صرف مہاجرین کو مدد فراہم کریں گے بلکہ ہمارے شہر کے وسائل کا دانشمندانہ استعمال بھی یقینی بنائیں گے۔مئیر نے بتایا کہ شہر کی رہائش گاہوں میں موجود مہاجرین کو خود انحصاری کی طرف لے جانے کے لیے سہولت فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ اگلے اقدامات کر سکیں اور ان رہائش گاہوں کو نئے آنے والے افراد کے لیے خالی کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین کو دوسرے شہروں یا ریاستوں میں منتقلی میں مدد دی جائے گی، جہاں وہ بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔ اس سلسلے میں شہر کی انتظامیہ اور دیگر ریاستی حکام سے تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین کو زبان کی تربیت، ملازمت کے مواقع، اور قانونی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ جلد سے جلد خود کفیل ہو سکیں۔