vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی صدارتی مہم پر 16 ارب ڈالر کے اخراجات، تاریخ کا مہنگا ترین انتخاب

0

امریکی صدارتی انتخاب جس نے پوری دنیا کی توجہ حاصل کی، تاریخ کا مہنگا ترین انتخاب ثابت ہوا۔ اس انتخابی مہم پر مجموعی طور پر 16 ارب ڈالر خرچ کیے گئے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔گذشتہ انتخابات میں 15 ارب ایک کروڑ ڈالر خرچ کیے گئے تھے۔ اس بار ڈیموکریٹک پارٹی کی نائب صدر کملا ہیرس نے ایک ارب ڈالر جبکہ ریپبلکن کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 382 ملین ڈالر جمع کیے۔ اضافی 694 ملین ڈالر مختلف متعلقہ کمیٹیوں سے حاصل کیے گئے. انتخابی اخراجات کا بڑا حصہ، تقریباً 10 ارب 50 کروڑ ڈالر، اشتہارات پر خرچ ہوا، جس نے اس مہم کو تاریخی لحاظ سے سب سے زیادہ مہنگا بنا دیا۔ انتخابی مہم پر ہونے والے ان بھاری اخراجات سے امریکی سیاست میں مالی وسائل کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا اظہار ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.