کملا ہیرس کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ، انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد
ڈیموکریٹک پارٹی کی نائب صدر کملا ہیرس نے صدارتی انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون پر مبارک باد دی ہے۔کملا ہیرس نے ٹرمپ کو انتخابی کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی اس گفتگو میں پُرامن انتقال اقتدار کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ہیرس نے اس موقع پر زور دیا کہ امریکا میں جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے پُرامن طریقے سے اقتدار کی منتقلی ضروری ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کملا ہیرس کا یہ اقدام جمہوری روایت کو مستحکم کرنے کی کوشش ہے اور اس سے یہ پیغام ملتا ہے کہ امریکی سیاست میں مخالفین کے درمیان بھی احترام اور تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔