فتح کے بعد آر ایف کے جونیئر،ایلون مسک کی ٹرمپ سے ملاقات
ایلون مسک اور رابرٹ کینیڈی، جونیئر نے دن کا زیادہ تر حصہ ٹرمپ کے گزارا ،جہاں پر قانون سازوں اور اتحادیوں سے بھی ملاقاتیں کی
فلوریڈا:صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ سے ایلون مسک اور آر ایف کے جونئیر کی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔دونوں نے زیادہ تر وقت ٹرمپ کے ساتھ گزارا اور قانون سازوں اور اتحادیوں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی ہیں۔اطلاعات ہیں کہ ٹاپ لیول کی ملاقاتوں میں مسک کینیڈی موجود تھے ۔یہ ملاقاتیں اس وقت ہوئی جب ٹرمپ اپنی کابینہ اور اعلیٰ انتظامیہ کے عہدوں کو تشکیل دینے کی تیاری کر رہے تھے۔یہ بھی سب کے سامنے ہے کہ مسک نے لاکھوں ڈالرز انتخابی مہم میں لگائے جس سے ٹرمپ کو فتح تک پہنچنے میں مدد ملی ہے۔دریں اثنا، ٹرمپ نے متعدد بار کہا کہ کینیڈی ہماری انتظامیہ میں اہم کردار ادا کریں گئے