vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستانی ویک اپنی تمام تر رنگینیوں اور رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر

0

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ریاض سیزن السویدی پارک میں پاکستانی ویک اپنی تمام تر رنگینیوں اور رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا لاکھوں تارکین وطن پاکستانی ثقافت اور کلچر سے خوب لطف اندوز ہوئے۔سعودی وزارت اطلاعات و ثقافت کے زیراہتمام السویدی پارک میں پاکستانی ویک کے آخری روز پاکستانی فنکاروں نے پاکستان کا لوک ورثہ پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لیے پاکستانی میلے میں آنے والوں سینکڑوں ملکی اور غیر ملکیوں نے پاکستان کی ثقافت،تہذیب ، کلچر ، ملبوسات  ؛ موسیقی ، اور روایتی رقص  کو خوب انجوائے کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی کھانوں کے مزے بھی لوٹے اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹر ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سیٹج پر آئے تو مداحوں نے اپنی اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے خوش آمدید کہا اور سلفیاں بھی بنائی  پاکستانی میلہ میں پاکستانی  پردیس میں دیس کے کلچر کو دیکھ کر پر جوش نظر آئے اس موقع پر ریاض سیزن کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ دیار غیر میں تارکین وطن کو بھر پور تفریح مہیا کی جائے تاکہ ان کو وطن سے دوری کا احساس کم ہو سکے یاد رہے کہ سعودی عرب میں مقیم دوسرے ممالک کی عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے سعودی حکومت  عالمی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ریاض اور جدہ جیسے بڑے فیسٹیول منعقد کرتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.