vosa.tv
Voice of South Asia!

نیدرلینڈ کے ابدی نگئی،کینیا کی شیلا نیویارک میراتھون کے فاتح قرار

0

میراتھون میں36پاکستانیوں کی شرکت،12رنرز نے 4گھنٹے سے کم وقت میں دوڑ مکمل کی،دانش الہیٰ، روفی شہزادہ اور پاکستانی امریکی بابر غیاث باالترتیب تیز ترین پاکستانی رنرز زقرار  پائے

نیویارک(بیورو  رپورٹ)نیویارک میں دنیا کی سب سے بڑی اور مشکل ترین میراتھون میں نیدر لینڈکے ابدی نگئی اور کینیا کی شیلا چیپکوری نے میدان مارلیا۔ میراتھون میں شریک 36 پاکستانی ایتھلیٹس میں سے 12 رنرز نے اپنی دوڑ4 گھنٹے سے  کم وقت میں مکمل کرلی۔ دانش الہیٰ،روفی شہزادہ اور پاکستانی امریکی بابر غیاث باالترتیب تیزترین پاکستانی رنرز قرار  پائے۔نیویارک میراتھون میں پاکستان،امریکا،برطانیہ،ناروے،متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے 36 پاکستانی ایتھلیٹس نے حصہ لے لیا او ر نمایاں کارکردگی دکھائی۔ 12 پاکستانی اپنی دوڑ چار گھنٹے سےکم وقت میں مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔دانش الہی 3 گھنٹے 26 منٹ اور 50 سیکنڈز کے ساتھ پہلے ،روفی شہزادہ3 گھنٹے  32  منٹ  22 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے اور پاکستانی امریکن بابر غیاث 3 گھنٹے، 38 منٹ اور 52 سیکنڈز کے ساتھ تیسرے تیز ترین پاکستانی قرار پائے۔ان کے علاوہ عمار ممتاز، پریم کمار، رحمن اظہر، یاور صدیق، شارق صمد نے چار گھنٹے سے کم وقت میں میراتھون مکمل کی جبکہ فصیح الصالح، سلمان خان اور سلمان چوہدری نےبھی چار گھنٹے سے کم وقت میں فاصلہ طے کیا۔خواتین ایتھلیٹس میں نارویجین پاکستانی خولہ احمد 3 گھنٹے 43 منٹ اور 2 سیکنڈز کے ساتھ تیز ترین پاکستانی خاتون رہیں جبکہ ماہین شیخ پاکستانی خواتین کی فہرست میں دوسرے اور کوکب سرور تیسرے نمبر پر رہیں۔نیدرلینڈز کے ابدی نگئی نے نیویارک میراتھون جیتی، ڈچ رنر نے فاصلہ 2 گھنٹے، 7 منٹ اور 39 سیکنڈز میں پورا کیا اور خواتین میں کینیا کی شیلا چیپکوری نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.