vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ ڈوم میں بین الاقوامی گاڑیوں کی نمائش

0

جدہ(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ ڈوم میں بین الاقوامی گاڑیوں کی نمائش منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر کی جدید ماڈلز کی گاڑیاں نمائش کے لیے پیش کی گئی یہ ایونٹ، جو خود کو آٹوموٹو انڈسٹری کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم سمجھتا ہے اس بار مختلف ممالک سے آنے والی گاڑیوں کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور ڈیزائن کے لیے مشہور ہے۔شو میں نمائش کے لیے پیش کی جانےوالی گاڑیوں میں الیکٹرک گاڑیاں، ہائبرڈ ماڈلز، اور دیگر جدید سہولیات سے آراستہ ماڈلز شامل ہیں۔ ہر گاڑی میں اسمارٹ فیچرز جیسے خودکار ڈرائیونگ، ایڈوانسڈ سیفٹی سسٹمز، اور انٹرنیٹ کنیکٹویٹی کی سہولیات موجود ہیں۔ اس کے علاوہ، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے، کئی برانڈز نے ماحولیاتی دوستانہ ٹیکنالوجیز بھی متعارف کرائیں ہیں موٹر کار شو کا مقصد نہ صرف نئے ماڈلز کی نمائش کرنا ہے،بلکہ خریداروں اور شائقین کو جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں معلومات فراہم کرنا بھی ہے اس ایونٹ میں مختلف ورکشاپس اور سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے، جہاں ماہرین آٹوموٹو انڈسٹری کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے رحجانات پر گفتگو کریں گے یہ ایونٹ نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی آٹوموٹو شائقین کے لیے ایک شاندار موقع فراہم کرتا ہے، جہاں وہ نئی گاڑیوں کا قریب سے مشاہدہ کر سکتے ہیں اور مختلف برانڈز کے نمائندوں سے بات چیت کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.