جموں کشمیر اوورسیز کمیونٹی کا بھارتی مظالم کے خلاف تقریب کا انعقاد
ریاض(نمائندہ خصوصی)جموں کشمیر اوورسیز کمیونٹی نے بھارتی مظالم کے خلاف ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا،جس میں قونصل جنرل خالد مجید مہمان خصوصی تھے تقریب کی صدارت قائمقام کنونئیر انجینئر عارف مغل نے کی جبکہ راجہ شمروز خان نے نظامتِ کے فرائض انجام دئیے۔تقریب میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں سردار اشفاق احمد خان، سردار مہتاب سرور، چیئرمین کشمیر کمیٹی مسعود احمد پوری،سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز احمد،اور دیگر سرکردہ رہنما شامل تھے۔ مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کا مطالبہ کیا قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستان کے عزم کو دوہرایا کہ وہ ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لیے کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ عالمی امن کے لیے بھی اہم ہے اور اس کا حل خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہے تقریب کے اختتام پر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے دعا کی گئی اور شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ شرکاء نے کشمیر کے حق میں نعرے لگائے اور فوری عالمی اقدام کا مطالبہ کیا۔