معروف پاکستانی گلوکار رحیم شاہ کی پُرفارمنس پر حاضرین جھوم اٹھے
نیویارک(نمائندہ خصوصی)معروف پاکستانی گلوکار رحیم شاہ نے نیویارک میں میوزیکل نائٹ میں اپنی آواز کا ایسا جادو جگایا کہ حاضرین جھوم اُٹھے۔ مشہور اداکارہ نعیمہ بٹ بھی اپنے مداحوں سے ملنے پہنچ گئیں۔نیویارک میں دیسی اور پاکستانی کھانوں کے لیے مشہورشیرازی کیفے میں میوزیکل نائٹ ود رحیم شاہ کا اہتمام کیا گیا۔ معروف کاروباری و سماجی شخصیت عاصم ملک اور دیگر نے اپنے مہمان کا گرم جوشی اور والہانہ انداز میں پرتپاک استقبال کیا۔
میوزیکل نائٹ میں اپنے پسندیدہ گلوکار رحیم شاہ کی گائیکی سننے کے لیے پاکستانی کمیونٹی کثیر تعداد میں شر یک ہوئی۔رحیم شاہ نے 25 سال قبل ریلیز کیا گیا اپنا پہلا گانا پہلے تو کبھی کبھی غم تھا۔سنایا تو سب ہی ہو خوب لطف آیا۔رحیم شاہ نے حاضرین کے ساتھ ہلکی پھلکی گفتگو بھی کی ۔ان کا کہنا تھا کہ پنجابی میں ایک ہی گانا گایا اور اس نے انھیں ایوارڈ دلوایا۔شرکاٗ رحیم شاہ کو اپنے درمیان پاکر انتہائی خوش ہوئے اور مشہور گیت بی بی شیرینی سن کر جھوم اٹھے۔اس موقع پر میوزیکل نائٹ کے منتظمین عاصم ملک، مدیحہ مصطفیٰ، عتیق قادری،طاہرہ دین اور شیرازی کیفے کے اونر اویس خان ہیرا شو کی کامیابی کو حاضرین کے نام کیا۔موسیقی کی اس محفل کو شرکاٗ نے بھرپور انجوائے کیا۔ گلوکار رحیم شاہ نے حاضرین کی فرمائش پر کئی نغمے سنائے۔قبل ازیں میوزیکل نائٹ کے منتظمین کا کہنا تھا کہ انھوں نے کوشش کی ہے کہ کمیونٹی کے لیے اچھا شو کریں،آئندہ بھی مزید پروگرامز لے کر آئیں گے۔رحیم شاہ کے ساتھ منعقدہ اس خوبصورت محفل میں ان کے پشتو فینز بھی کثیر تعداد میں شریک تھے۔گلوکار نے پشتو گیت سناکر سماں باندھ دیا۔شیرازی کیفے کے روحِ رواں اویس خان ہیرا، ناساوکاونٹی کے آفیشل عون نقوی نے منتظمین کو کامیاب شو پرمبارکباد دی جبکہ پاکولی کے صدر ہمایوں شبیر نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ 5 نومبر کو اپنا ووٹ لازمی استعمال کریں۔ آخر میں پاکستان کے مشہور ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں اپنا جاندار اداکاری سے رباب کا کردار نبھانے والی اداکارہ نعیمہ بٹ بھی اپنے مداحوں کے ساتھ رو برو ہوئیں۔منتظمین نے اپنی مہمان کو گلدستہ پیش کیا۔حاضرین نے اداکارہ سے ان کے ڈرامے میں کردار سے متعلق کئی سوالات کیے ۔