vosa.tv
Voice of South Asia!

آزاد کشمیر میں ریمنٹ میلے کا انعقاد

0

آزاد کشمیر(نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر میں سجا کشمیر ریمنٹ میلہ جس میں موٹر بائیک اور جیپ ریلی سمیت پیراگلائیڈنگ اور ائیر شو کا انعقاد بھی کیا گیا اسکے ساتھ ساتھ میوزیکل کنسرٹ نے بھی شائقین کو خوب محظوظ کیا۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان،پی آر آئی، الحبیب ریمنٹ اور بنک الحبیب لمٹیڈ کے باہمی اشتراک اور آئی پی جی گروپ نے بطور آرگنائزر کشمیر ریمنٹ میلے کا انعقاد کیا جس مختلف تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں موٹر بائیک اور جیپ ریلی سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے جس میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ڈھیروں انعامات جیتے جبکہ شائقین کی دلچسپی کے لیے پیرا گلائینڈنگ اور ائیرشو کا ابھی اہتمام کیا گیا تھا جس سے لوگوں کی بڑی تعداد محظوظ ہوئی جبکہ دو روزہ کشمیر رہمنٹ میلے کے اختتام پر میوزیکل شو کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں نامور سنگر جبران ناصر سمیت خماریاں  بینڈ نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا میلے کے اختتام پر آزاد کشمیر کے وزیر اربن ڈویلپمنٹ فیصل ممتاز راٹھور اور بنکوں کے افسران کا کہنا تھا کہ کشمیر ریمنٹ میلے کا مقصد بیرون ممالک مقیم آزاد کشمیر کے لاکھوں اوورسیز کو ہنڈی سے انکار کے سلوگن کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے بنکنگ سسٹم کے ذریعے اپنی رقوم کے محفوظ طریقہ کار کو اپنائے جائے تاکہ ملکی معیشت پر اسکے مثبت اثرات مرتب ہوں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.