کشمیری عوام،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق طے شدہ اپنا حق خود ارادیت لے کے رہیں گے
ڈیلس(نمائندہ خصوصی)کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر فرینڈز آف کشمیر کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کی گئی۔ تقریب کی چیئر پرسن غزالہ حبیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کا دارومدار جموں و کشمیر کے تنازعہ کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پرامن حل پر ہے۔ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں فرینڈز آف کشمیر کے زیر اہتمام کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرینڈز آف کشمیر کی چیئر پرسن غزالہ حبیب نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و استحکام جموں و کشمیر کے تنازعہ کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پرامن حل پر منحصر ہے۔مہمان خصوصی جناب عبدالحفیظ خان نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے حق خود ارادیت کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ پاکستان کے قونصل جنرل ہیوسٹن آفتاب چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ کشمیر کا مقدمہ مضبوط سیاسی، قانونی اور اخلاقی بنیادوں پر کھڑا ہے اور پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔ معروف گلوکار فاخر محمود، سینیئر صحافی مظہر برلاس،ڈاکٹر عامر قریشی، اشرف بشیر،مولانا اصیل خان اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے 27 اکتوبر 1947 کو کشمیری عوام کے لیے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک قرار دیا، کیونکہ اسی دن سے بھارتی قبضے نے کشمیریوں کی مستقبل کے طے کرنے کی جائز امنگوں کو دبایا اور انہیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نشانہ بنایا۔تقریب میں شرکت کرنے والوں نے اس بات پر زور دیا کہ کئی نسلوں سے کشمیری عوام عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں تاکہ انہیں ان کا حق خود ارادیت مل سکے۔تقریب میں پاکستانی تارکین وطن، کشمیری، صحافیوں اور دیگر معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،جس نے اس معاملے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔