vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: ماریا ٹوریس-اسپرنگر نئی فرسٹ ڈپٹی میئر مقرر

0

نیویارک:ماریا ٹوریس-اسپرنگر نے نیویارک سٹی کی نئی فرسٹ ڈپٹی میئر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ماریا ٹوریس کا کہنا ہے کہ ان کا مشن شہر کی حکومت پر اعتماد بحال کرنا ہے۔ انہوں نے تین میئرز کے ساتھ کام کیا ہے، لیکن موجودہ صورتحال میں، جہاں میئر ایرک ایڈمز کو قانونی مسائل کا سامنا ہے اور کئی استعفے ہو چکے ہیں، ان کی نئی پوزیشن ایک مشکل چیلنج ہے۔ٹوریس-اسپرنگر نے کہا کہ انہوں نے اپنے نئے عہدے کو ایک چییلنجنگ وقت میں سنبھالا ہے، لیکن ان کی پہلی ترجیح نیویارک کے شہریوں کو معیاری خدمات فراہم کرنا ہے اور شہر کے تین لاکھ سرکاری ملازمین کی حمایت جاری رکھنا ہے۔ نجی ٹی وی کو دیے انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر توجہ مرکوز رکھیں گی کہ انتظامیہ کے بڑے منصوبے کامیابی سے آگے بڑھتے رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.