vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرانزٹ میوزیم کا دی سب وے از کے عنوان سے نئی ایگزیبیشن کا آغاز

0

نیویارک :نیو یارک ٹرانزٹ میوزیم نے سب وے نظام کی 120 ویں سالگرہ  کے موقع پر دی سب وے از کے عنوان سے نئی ایگزیبیشن کا آغاز کیا ہے۔نیویارک سٹی کے سب وے نظام کی ایک سو بیسویں سالگرہ کا جشن منانے کے لیے نیو یارک ٹرانزٹ میوزیم نے دی سب وے از کے عنوان سے ایک نئی نمائش کا آغاز کیا ہے، یہ نمائش سب وے کے شہر کی ترقی، ثقافت اور شناخت پر پڑنے والے گہرے اثرات کو اجاگر کرتی ہے۔اس کے علاوہ، میوزیم نے 1917 کی پرانی سب وے کاروں پر مشتمل چار خصوصی نوسٹالجیا رائڈز کا بھی اہتمام کیا ہے، جو نیو یارک کے پہلے سب وے لائن کے پر سفر کریں گی۔ یہ رائڈز 27 اکتوبر اور 16 نومبر کو صبح 10 بجے اور دوپہر 2 بجے ہوں گی، جس سے مسافروں کو 120 سال پہلے کے نیو یارک سٹی کا تجربہ کرنے کا موقع ملے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.