حماس کی اہلیت ختم نہیں ہوئی اب بھی خطرناک ہے، وائٹ ہاؤس
واشنگٹن:ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی راہ میں یحییٰ سنوار رکاوٹ تھے، حماس کی اہلیت ختم نہیں ہوئی، حماس کمزور پوزیشن میں ہے لیکن اب بھی خطرناک ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان برائے سلامی امور جان کربی نے پریس ریلیز میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی راہ میں یحییٰ سنوار رکاوٹ تھے صدرجو بائیڈن سمجھتے ہیں کہ ان کی شہادت سے جنگ بندی کا موقع ہاتھ آیا ہے۔جان کربی نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کا راستہ ڈھونڈنا بہت ضروری ہےغزہ میں موجود مزاحمتی تنظیم حماس کی اہلیت ختم نہیں ہوئی بلکہ ان کی غزہ میں موجودگی برقرار ہے حماس کمزور پوزیشن میں ہے لیکن اب بھی خطرناک ہے۔