vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں “کمیشن آن گورنمنٹ ایفیشنسی” قائم

0

نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی نے شہر کے انتظامی نظام کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے “کمیشن آن گورنمنٹ ایفیشنسی” (COGE) کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔

میئر آفس کے مطابق یہ کمیشن نیویارک سٹی چارٹر کا جائزہ لے گا اور حکومتی امور میں موجود سست روی، بیوروکریسی اور غیر ضروری رکاوٹوں کو کم کرنے کے لیے سفارشات تیار کرے گا۔انتظامیہ کے مطابق کمیشن کا مقصد شہری حکومت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا،  اور سرکاری اداروں کو بہتر انداز میں کام کرنے کے لیے ضروری اختیارات اور سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ بجٹ کے نظام کو بہتر بنانے اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید تیز بنانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔میئر ممدانی نے کہا کہ نیویارک کے شہری ایسی حکومت کے مستحق ہیں جو ان کی طرح محنت کرے اور ان کے ٹیکس کے پیسے کو ذمہ داری سے استعمال کرے۔ میئر آفس کے مطابق کمیشن شہر بھر میں 10 عوامی سماعتیں بھی کرے گا تاکہ شہریوں سے تجاویز حاصل کی جا سکیں۔ پہلی عوامی سماعت 9 جون کو منعقد ہوگی۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.