vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوآرک میں آگ لگنے سے 2 بچے جاں بحق

0

نیویارک سے2لاکھ دالرز کی جینز چوری،کتے کے کاٹنے سے81سالہ خاتون زخمی

نیو جرسی (ویب ڈیسک)نیوجرسی کے علاقے نیوآرک میں گھر میں آگ لگنے سے2بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔فائر حکام کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایکرٹ ایونیو پر آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔فائر فائٹر نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانا شروع کردی ۔مسلسل جدوجہا کے بعد آگ پر قابو پایا ۔حکام نے تصدیق کی واقع میں 2بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔گھر میں سالگرہ کی تقریب جاری تھی ۔آگ لگنے کی وجہ زیر تفتیش رہی۔علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں 2لاکھ ڈالرز مالیت کی ڈیزائنر جینز چوری ہو گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے نیوڈی جینز ریپیئر شاپ پر دھاوا بول دیا اور شیشے توڑ کر اندر داخل ہوئے  اورجینز کے 94 جوڑے  لے کر فرار ہوگئے جن میں سے ہر ایک کی قیمت 1200 ڈالر تھی۔پولیس نے ایک 19 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا اور مزید کی تلاش جاری ہے۔مزید براں ناساؤ کاؤنٹی میں کتے نے  81 سالہ خاتون کو کاٹ لیا۔واقعہ نیوبرگ اسٹریٹ پر واقع رہائش گاہ پر ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع پر پہنچے تو خاتون زخمی تھی۔متاثرہ خاتون کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ناساؤ کاؤنٹی ایمرجنسی سروس یونٹ نے کتے کو تحویل میں لے لیا ہے۔حکام نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.