مئیر ایرک ایڈمز کا ایٹلانٹک ایونیو مکسڈ یوز پلان پر عوامی جائزے کا آغاز
4,600 نئے گھروں اور 2,800 مستقل ملازمتوں کا وعدہ
نیویارک(ویب ڈیسک)نیو یارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے ایٹلانٹک ایونیو مکسڈ یوز پلان کے عوامی جائزے کے آغاز کر دیا۔ اس منصوبے کے تحت نئے رہائشی علاقے، ملازمتیں، اور انفراسٹرکچر کی سرمایہ کاری شامل ہے۔ ایٹلانٹک ایونیو مکسڈ یوز پلان کے تحت تقریباً 4,600 نئے گھر بنائے جائیں گے، جن میں سے 1,440 گھر مستقل طور پر کم آمدنی والے افراد کے لیے مختص ہوں گے۔اس منصوبے میں 2,800 مستقل نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی، جو کہ بروکلن کے کراؤن ہائٹس اور بیڈ فورڈ-سٹائیوسنٹ کے پڑوسی علاقوں میں ہوں گی۔اس منصوبے میں ٹریفک کی حفاظت کے لیے منصوبہ بندی بھی شامل ہوگی، جس میں پلانٹرز، بائیک کورلز اور انٹرسیکشنز پر دن کی روشنی کی بحالی شامل ہے، تاکہ پیدل چلنے والوں کی حفاظت اور رسائی بہتر بنائی جا سکے۔مئیر ایرک ایڈمز نے کہاکہ ایٹلانٹک ایونیو مکسڈ یوز پلان ایک جرات مندانہ اور ویژنری منصوبہ ہے جو ہمارے شہر کی شکل و صورت کو نیا رنگ دے گا۔ محفوظ سڑکیں، مزید سستی رہائش، کمیونٹی کے لیے نئے مواقع، اور ان علاقوں کے لیے روزگار جو اس کی سب سے زیادہ ضرورت رکھتے ہیں ۔یہ منصوبہ ایک ایسا اقدام ہے جس میں مختلف ایجنسیوں، سٹی ہال اور روزمرہ کے نیو یارکرز نے مل کر کام کیا ہے تاکہ ہم کل کے محلے آج تعمیر کر سکیں۔ایٹلانٹک ایونیو کا یہ علاقہ 1960 کی دہائی سے ایک صنعتی زون کے طور پر مختص تھا، جس میں ایک سے دو منزلہ صنعتی عمارتیں اور اسٹوریج کی سہولتیں شامل تھیں، حالانکہ یہ علاقے تجارتی اور ٹرانزٹ حب کے قریب واقع ہیں۔ ایٹلانٹک ایونیو مکسڈ یوز پلان ان زمینوں کو نئے رہائشی اور تجارتی استعمال میں تبدیل کرنے کا ایک بڑا موقع فراہم کرتا ہے۔