vosa.tv
Voice of South Asia!

 نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو خراجِ عقیدت پیش

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیو یارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے بیٹری پارک سٹی میں نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے 42 بہادر افسران کی یاد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں خطاب کیا،  پروگرام کا مقصد ان پولیس افسران کی قربانیوں کو یاد کرنا اور ان کی خدمات کو سراہنا تھا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔پولیس ڈیپارٹمنٹ سیریمنیئل یونٹ لیفٹیننٹ جیک کونوی نے تقریب کا آغاز کیا ،  انہوں نے تقریب کے تمام اہم شرکاء کا تعارف کرایا، جن میں چیف آف ڈیپارٹمنٹ جیفری میڈری، پولیس کمشنر تھامس جی. ڈنلن، مئیر ایڈمز، اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔بیٹری پارک سٹی اتھارٹی کے صدر اور سی ای او، راجو مان نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بیٹری پارک سٹی میں اس یادگاری مقام کو برقرار رکھنے کا اعزاز حاصل ہے۔ مئیر ایرک ایڈمز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس دن کو کبھی نہیں بھولوں گا جب 11 ستمبر 2001 کو نیو یارک شہر کا تجارتی مرکز دہشت گردوں کے حملے میں تباہ ہوا تھا۔ اس وقت، میں نے یہ سوچا تھا کہ اگلے لمحے کیا ہوگا؟ یہ صرف نیو یارک کا نہیں، بلکہ پورے ملک کا امتحان تھا۔ لیکن اس دن کے بعد، ہم سب نے اٹھ کر جواب دیا۔ آج ہم ان 42 بہادر افراد کو عزت دینے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں جنہوں نے اپنی جانیں دی تاکہ ہم اٹھ سکیں۔ ان کی قربانیوں کی بدولت ہم آزادی کے درخت کے نیچے بیٹھے ہیں، جو انہوں نے خون سے سینچا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان افراد کی یاد میں یہاں جمع ہیں جنہوں نے طویل عرصے تک 9/11 سے متاثر ہو کر اپنی جانیں گنوائیں، اور ان دو افسران کی یاد میں جو گن وائلنس کا شکار ہوئے۔ ان کی قربانیوں کی بدولت ہمارا شہر اور ہمارا ملک مضبوط ہیں،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.