vosa.tv
Voice of South Asia!

عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے مئیر نیویارک کی انتھک محنت جاری

0

نیویارک(ویب ڈیسک)سٹی ہال نیویارک میں پھیلی بےچینی اور مستعفی ہونے کا دباؤ کے بعد سے مئیر نیویارک ایرک ایڈمز عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے انتھک محنت کررہے ہیں یوں کہہ سکتے ہیں کہ وہ عوامی اعتماد کے حصول کے لیے لڑ رہے ہیں یہی نہیں ایڈمز انتظامیہ گھر میں تبدیلی اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کررہی ہے ۔اس ساری صورتحال کو نیویارک کی بااثر شخصیات مونٹیر کررہی ہیں۔توقع کی جارہی ہے کہ ایڈمز ہفتہ وار پریس کانفرنس میں انتظامیہ کے اندر بڑی تبدیلیوں کے حوالے سے بات کریں گئے ۔معاملہ یہیں نہیں رکا کولمبس ڈے پریڈ کے دوران گورنر اور مئیر ایک ساتھ موجود تھے لیکن مارچ ساتھ نہیں کیا۔گورنر کیتھی ہوکل نے ایڈمز پر فردجرم عائد ہونے کے بعد تعریف کرتے ہوئے ایڈمز کی حمایت کی اور اب بیان آیا ہے کہ ایڈمز صحیح سمت میں قدم اٹھا رہے ہیں ۔ایڈمز نئے لوگوں اور نئے خون کو آگے  لانے کے لیے کام کررہے ہیں ۔میں نے اسے ایسا کرنے کو کہا تھا ۔اس لیے ہم مل کر کام کررہے ہیں۔ہم ابھی بھی میئر کی جانب سے نئے پولیس کمشنر کا اعلان کرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔مئیر نیویارک نے گزشتہ ہفتے پہلی ڈپٹی میئر ماریا ٹوریس-اسپرنگر کو عہدے پر لگایا تو اس فیصلے کا سب نے خیرمقدم کیا ۔ان کے مخالفین بھی خوش ہوئے ۔اس سے قبل پہلی ڈپٹی مئیر  سابق مئیر نیویارک ڈی بلاسیو اور بلومبرگ کی انتظامیہ کے تحت خدمات انجام  سرانجام دے چکی تھیں ۔مئیر ایڈمز کی پریس کانفرنس میں مزید انکشافات کا سامنا ہوسکتا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.