vosa.tv
Voice of South Asia!

کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر سمیت 6 سفارتی اہلکاروں کو ملک بدرکردیا

0

کینیڈا:کینیڈا نے سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کیس کے سبب بھارتی سفارتکاروں کو ملک بدرکردیا ۔ اس  سے  قبل بھارت کی جانب سے  سفارتی تنازع بڑھنے کے بعد کینیڈا سے اپنے ہائی کمشنر  اور  سفارتکاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ سامنے آیا تھا۔ان سفارتکاروں کو کینیڈا نے سکھ علیحدگی پسند ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں شامل کیا تھا۔بھارتی وزارت خارجہ نے احتجاجاً نئی دہلی میں کینیڈا کے ناظم الامور کو بھی طلب کیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں موجود بھارتی سفارتکاروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے مودی حکومت کو کینیڈا کی موجودہ حکومت پر بالکل اعتماد نہیں ہے، بھارت جوابی اقدامات کا حق رکھتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.