لاپتہ براڈوے ڈانسر کی بازیابی کے لیے نجی تفتیش کار کی خدمات حاصل
نیویارک(ویب ڈیسک )ایک براڈوے ڈانسر دو ہفتوں سے لاپتہ ہے اس کے اہلخانہ نے بازیابی کے لیے پولیس سمیت دیگر اداروں سے رجوع کیا لیکن بازیابی سے متعلق کوئی پیشرفت کی طلاع موصول نہیں ہوئی ۔لاپتہ ڈانسر کے اہلخانہ نے مایوس ہونے کے بعد ڈانسر کی بازیابی کے لیے نجی تفتیش کار کی خدمات حاصل کی ہیں۔جسے لاکھوں ڈالرز کی ادائیگی کی جائے گئی ۔رچلینڈ کاؤنٹی شیرف کے بیان کے مطابق، زیلیگ ولیمز کو آخری بار 3 اکتوبر کو کولمبیا، جنوبی کیرولینا میں ان کے گھر پر دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے لاپتہ ہے اور گھر والوں سے کوئی رابط نہیں ہوا تو اہلخانہ نے اگلے روز گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ۔رچلینڈ کاؤنٹی شیرف کے مطابق ولیمز کو کانگری نیشنل پارک کے علاقے میں گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ڈانس کمیونٹی ولیمز کےلاپتہ ہونے کے بعد سے پریشان ہے بہت سارے ساتھیوں نے ڈانس کرنا چھوڑ دیا ہے ۔