سعودی عرب میں بین الاقوامی فوڈیکس نمائش کا آغاز
سعودی عرب(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں بین الاقوامی فوڈیکس نمائش کا آغاز ہوگیا جس میں فوڈ مصنوعات کے سٹالز لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں نمائش میں پاکستانی کمپنیاں بھی شریک ہیں۔سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ عبدالعزیز ایگزبیشن سینٹر میں چار روزہ بین الاقوامی فوڈیکس نمائش میں 75 ممالک کی 5 سو سے زائد کمپنیوں کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں نمائش میں پاکستانی کمپنیوں کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں فوڈ سٹالز پر ملکی اور غیر ملکی افراد کی بڑی تعداد دلچسپی لے رہی ہے نمائش میں شریک پاکستانی کمپنیوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب فوڈ مصنوعات کے اعتبار سے ایک بڑی مارکیٹ ہے اور پاکستانی فوڈ مصنوعات سعودی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکیوں میں نا صرف مقبول ہیں بلکے اپنے ذائقے کے اعتبار سے پسند بھی کی جاتی ہیں۔