vosa.tv
Voice of South Asia!

مسئلہ فلسطین حل ہونے تک اسرائیل سے مراسم قائم نہیں ہوسکتے،سعودی ولی عہد

0

سعودی عرب(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سعودی کابینہ کے اراکین سمیت غیر ملکی سفیراور دیگر اعلی شخصیات بھی شریک تھیں۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مجلس شوریٰ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا اور کہا کہ سعودی عرب تیزی سے ترقی کرتی ہوئے معیشت ہے اور وژن 2030 کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مسلم امہ سمیت دنیا بھر سے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھا رہا ہے اور دنیا کے اہم معاملات میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔مسئلہ فلسطین کے حوالے سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ فلسطین کو فوری طور پر حل کیا جائے اور مسئلہ فلسطین حل ہونے تک اسرائیل سے مراسم قائم نہیں ہوسکتے ہم دو ریاستی منصوبے کے حل کی حمایت کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں اس پر عمل درآمد سے فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم ہوگا اور خطے میں امن قائم ہوگا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ بطور خادم حرمین شریفین وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہم اللہ کے مہمانوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.