فرانس سے انگلش چینل عبور کرنے کی کوشش میں درجنوں افراد ڈوب کر جاں بحق
فرانس: شمالی فرانس سے انگلش چینل کو عبور کرنے کی ناکام کوشش کے دوران اتوار کی صبح متعدد افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ایک ریسکیو آپریشن جاری ہے اور سانحے سے بچ جانے والوں کو شمالی قصبے ایمبلٹیوز کے اسپورٹس ہال میں منتقل کیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ واقعہ تارکین وطن کی کشتی ٹوٹ جانے سے پیش آیا ۔درجنوں افراد سمندر میں ڈوب گئے 13افراد کی لاشیں مل گئی ہیں۔چینل اور شمالی سمندر کے انچارج فرانسیسی میری ٹائم حکام کی طرف سے بھیجی گئی ایک رپورٹ کے مطابق فرانسیسی ساحلی محافظوں اور بحریہ کے جہازوں نے پاس-ڈی-کیلیس کے علاقے میں 200 لوگوں کو بچایا۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق اس سال برطانیہ جانے کی کوشش کے دوران کم از کم 43 تارکین وطن جاں بحق یا لاپتہ ہوئے۔