vosa.tv
Voice of South Asia!

تھائی لینڈ میں ٹائیکوانڈو کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں میڈلزتقسیم

0

الخبر(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں پاکستان انٹرنیشنل سکول الخبر کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں تھائی لینڈ میں ٹائیکوانڈو کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے طلباء میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے گئے۔سعودی عرب کے شہر الخبر میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان انٹرنیشنل سکول کے طلباء نے بنکاک میں ٹائیکوانڈو کے عالمی مقابلوں میں مختلف کیٹگری میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں جن کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں والدین سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں اس موقعہ پر ٹائیکوانڈو مقابلوں میں گولڈ، کانسی اور سلور میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ کوچز کی محنت اور کارکردگی کو بھی سراہا گیا سکول کے پرنسپل پروفیسر محمد اجمل جمیل اور چیئرپرسن ایس ایم سی ثمینہ شاکر کا کہناتھا کہ ہمارے طلباء دیار غیر میں پاکستان کا فخر ہیں جو وطن سے دور رہ کر نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں وطن کا نام روشن کر رہے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.