vosa.tv
Voice of South Asia!

خواتین کا روپ دھار کر نوجوانوں کو لاکھوں ڈالرز کا چونا لگانے والے دھڑ لیے گئے

0

ملزمان خواتین کا روپ دھار کر امریکا،کینیڈا اور برطانیہ کے لڑکوں کے بے وقوف بناتے،ان کی ویڈیو ریکارڈ کرتے،ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے اور اہلخانہ،دوستوں اور خاندان والوں کو بھیجنے کی دھمکیاں دے کر تقریبا2ملین ڈالرز کی رقم بٹوری۔

نیویارک(ویب ڈیسک9)امریکا کے محکمہ  انصاف نے پریس ریلز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 30ولیمنگٹن کے سیڈی ڈیاکائٹ،22سالہ المامى ديابى،26سالہ عبدالعزیز سنگارےاور 31 سالہ عبدالعزیز عالمی سطح پر تقریبا7ملین کے بھتہ خوری طلب کرنے کے قصور وار پائے گئے ہیں۔ ملزمان اور شریک ملزمان نے امریکا ،برطانیہ اور کینیڈا کے متاثرین سے CashApp اور ApplePay کے ذریعےتقریبا2ملین ڈالرز وصول کیے ۔ملزمان خواتین کا روپ دھار لیتے تھے ۔ان کی مشابہت اور حرکتیں بلکل خواتین کی طرح ہوتی تھیں جس کے بعد یہ آن لائن امریکا ،برطانیہ اور کینیڈا کے لڑکوں ،نوجوانوں اور اشخاص کے بے وقوف بناتے تھے  اور ان کی ویڈیو ریکارڈ کرتے تھے جس کے بعد انہیں دھمکی دی جاتی تھی کہ یہ رقم بھیجو بصورت دیگر یہ ویڈیو اہلخانہ کو سینڈ کی جائے یا تو سوشل میڈیا پر ڈال دیں گئے۔محکمہ انصاف کے مطابق اسکینڈل میں 6ملزمان ملوث ہیں جن میں4کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔ان ملزمان پر منی لانڈرنگ، وائر فراڈ، منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی سازش،بھتہ خوری، سائبر اسٹاکنگ کی سازش اور بین ریاستی دھمکیاں بھیجنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ ایف بی آئی ابھی بھی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور لوگ ایف بی آئی کے ساتھ تعاون کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.