vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاست نیویارک نے ہیلتھ انشورنس پریمیم کی شرح میں اضافے کی منظوری دیدی

0

نیویارک(ویب ڈیسک)ریاست نیویارک نے نیویارکرز کے ہیلتھ انشورنس پریمیم میں اضافے کی منظوری دیدی ہے ۔اس منظوری کے بعد  تقریباً 10 لاکھ نیو یارکرز کے ہیلتھ انشورنس پریمیم اگلے سال مزید مہنگے ہوں گے۔نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل کی انتظامیہ نے اضافے کے فیصلے سے متعلق آگاہ کیا ۔حکام نے افراد کے لیے اوسطاً 12 فیصد اور چھوٹے گروپ کے منصوبوں کے لیے8 فیصد سے زائد اضافے کی منظوری دی ہے۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ آف فنانس نے اس اضافے کے لیے طبی دیکھ بھال کے بڑھتے ہوئے اخراجات کا حوالہ دیا جس میں ہسپتال میں قیام کے دوران آنے والی لاگت اور دوائیوں کی آسمان کو چھوٹی ہوئی قیمتیں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.