vosa.tv
Voice of South Asia!

کنگ چارلس کو ربن کاٹنے میں دشواری، مضحکہ خیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

0

اسکاٹ لینڈ: حکم چلانا آسان ہے، لیکن قینچی چلانا نہیں۔ برطانوی کنگ چارلس کا فیتہ کاٹنا مشکل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں سالانہ سمر فلاور شو کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں برطانوی کنگ چارلس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جس میں برطانوی بادشاہ کو گھاس کاٹنے والی بڑی قینچی سے بھی فیتہ کاٹنے میں شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنگ چارلس نے فیتہ کاٹنے کی کئی بار کوشش کی لیکن ہر بار ناکامی ہوئی، پھر بلا آخر ایبرڈین کے لارڈ کی مدد سے بادشاہ سلامت نویں بار فیتہ کاٹنے میں کامیاب قرار پائے۔

ربن کاٹنے میں ناکامی پر کنگ چارلس خود پر ہنسے، جس سے تقریب میں موجود تماشائی بھی محظوظ ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.