vosa.tv
Voice of South Asia!

نیا قانون نافذ ہونے پر ہوبوکن کے دکاندار ہوجائیں ہوشیار،جرمانوں کا اعلان

0

 نیوجرسی (ویب ڈیسک)نیوجرسی  ہوبوکن میں اتوار آج سے ڈیلیوری بیگز میں پلاسٹک کے برتن ڈالنے پر عائد پابندی کے قانون لاگو ہوگیا ہے۔دکانداروں کو سختی سے منع کردیا گیا ہے کہ وہ از خود ڈیلیوری بیگز میں پلاسٹک کے برتن نہیں ڈالیں گے جب تک خریدار ڈیلیوری بیگز کا تقاضا کریں تو انہیں ڈیلیوری بیگز مہیا کیے جائیں۔سٹی کونسل نے جون میں اسکیپ دی اسٹف کے نام سے قانون  منظور کیا تھا جس پر آج یکم ستمبر سے عمل درآمد شروع ہوا ہے ۔قانون کے تحت پلاسٹک کے کانٹے یا چمچوں کو ٹیک آؤٹ بیگ میں ڈالنا غیر قانونی ہے۔ہوبوکن قانون کی تعمیل نہ کرنے والے دکانداروں کو کاروبار کو وارننگ جاری کرے گا۔ انہیں پہلی خلاف ورزی پر100ڈالرز کا جرمانہ ہوگا۔ دوسری خلاف ورزی پر 200ڈالرز کا جرمانہ  اور تیسری اور اس کے بعد کی کسی بھی خلاف ورزی پر500ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ہوبوکن کے رہائشی خلاف ورزیوں کی اطلاع دے سکتے ہیں۔کونسل کے اراکین کو امید ہے کہ یہ قانون ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک سے فضلہ کی مقدار کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.