vosa.tv
Voice of South Asia!

اوبر ڈرائیور پر حملے میں ملوث خاتون کو عدالتی ٹرائل کا سامنا

0

نیویارک(ویب ڈیسک)مین ہٹن اپر ایسٹ سائڈ پر 31 جولائی کو اوبر ڈرائیور محمود پر حملے کے کیس میں نامزد خاتون کو عدالتی ٹرائل شروع  ہوگیا ہے،عدالت نے نیویارک پولیس افسران کے بیانات سننے کے بعد سماعت 3اکتوبر تک ملتوی کی اور خاتون کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔مقدمہ میں نامزد خاتون کو اوبر ڈرائیور پر کالی مرچ کا اسپرے کرنے اور نفرت پھیلانے کے جرم کا سامنا ہے۔ مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر نے بتایا کہ 23 سالہ جینیفر گیلبیلٹ کو عدالت میں پیش کیا گیا  اور متاثرہ شخص سہیل محمود بھی پیش ہوئے ۔محمود نے بیان دیا کہ اس کے ساتھ  واقعہ نسلی بنیاد پر ہوا تھا ۔اس دوران   جینیفر نے ترید کی۔ویڈیو میں دیکھایا گیا کہ گاڑی چلاتے ہوئے محمود فون پر تھا کہ مسافر جینیفر اور اس کا دوست خاموشی سے پچھلی سیٹ پر بیٹھے تھے۔اچانک جینیفر نے نوجوان  پر حملہ کیا اور اس کے چہرے پر کالی مرچ کا چھڑکاؤ کیا۔نیویارک پولیس کا کہنا تھا کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب محمود نے ایک چوراہے پر نماز پڑھنا شروع کی۔ جب جینیفر کے دوست نے پوچھا کہ اس نے محمود پر حملہ کیوں کیا تو  گیلبیولٹ نے مبینہ طور پر جواب دیا کہ وہ بھورا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.