ماں نے غفلت لاپرواہی سے9سالہ بچے کو کھودیا
نیویارک(ویب ڈیسک)ریاست نیویارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں ایک ماں نے غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جس سے اس کا9سالہ بیٹا جاں بحق ہوگیا ۔ہوا کچھ اس طرح کے لانگ آئی لینڈ میں پولیس پیٹرولنگ پر تھی کہ سامنے سے ایک تیز رفتار کار آرہی تھی جسے رکنے کا اشارہ دیا ۔کار سوار خاتون نے پولیس ہدایات کو نظر انداز کیا اور تیز رفتاری سے کار بھاگا دی۔ریاستی پولیس نے بتایا کہ خاتون نے تیز رفتار کار سڑک پر چار گاڑیوں سے ٹکرادی ۔واقعہ مشرقی جانب جنوبی اسٹیٹ پارک وے پر ایگزٹ 42 کے قریب پیش آیا۔اس دوران پولیس تعاقب کرتے ہوئے جائے وقوع پر پہنچی تو شیرف نے دیکھا کہ خاتون اپنے 9 سالہ بیٹے کے ساتھ پچھلی سیٹ پر موجود ہے اور زور قطار رورہی تھی ۔بچہ خون میں لت پت تھا ۔پولیس نے فورا اسے ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا ۔جہاں پر ڈاکٹروں نے بچے کو مردہ قرار دیدیا ۔حادثے میں زخمی ہونے والے دو ڈرائیوروں کو بھی ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔ حکام نے کہا کہ جائے وقوعہ پر خاتون کا سوبریٹی ٹیسٹ کیا گیا لیکن ابھی تک اس کے نتائج سامنے نہیں آئے۔پولیس نے مزید تفصیلات جاری نہیں کی۔