vosa.tv
Voice of South Asia!

برونکس میں فائرنگ سے فیڈ ایکس ڈیلیوری مین اور خاتون زخمی

0

مین ہٹن سے ڈاک چوری کا ملزم گرفتار،بزرگ پر حملے میں ملوث شخص کی تلاش

نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے برونکس بوڈیگا میں خاتون گولی لگنے سے زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی۔فائرنگ 1397 فرینکلن ایوینیو کے سامنے موریسینیا سیکشن میں ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک 35 سالہ خاتون کو ایک بار کندھے میں گولی لگی تھی ان کی حالت مستحکم ہے ۔حکام نے مشتبہ شخص کو ایک مرد کے طور پر بیان کیا ہے، اس نے سرخ شارٹس اور سیاہ سکی ماسک پہن رکھا ہے۔ مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، اور تحقیقات جاری ہیں۔علاوہ ازیں برونکس میں ایک فیڈ ایکس ڈیلیوری مین گولی لگنے سے معمولی زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے روز اس وقت پیش آیا جب دو نامعلوم افراد نے 950 جیننگز اسٹریٹ کے قریب ایک عمارت کے ملازم کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔واقعہ جمعرات کی  دوپہر پونے بارہ بجے  پیش آیا۔ ملزمان ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے اور انہوں نے عمارت میں زیر ملازمت شخص کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی تھی۔دریں اثناء مین ہٹن میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم پولیس کے ہاتھ چڑھ گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ ملزم چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔  ہر واقعے میں ملزم  ہومز نے مبینہ طور پر ایک پوسٹل ورکر کا لباس پہنا ہوا تھا۔ اس کے پاس یونائیٹڈ سٹیٹس پوسٹل سروس کے ذریعے اختیار کیے گئے تالے کی ایک چابی بھی تھی۔ چوری کی وارداتیں   مرے ہل میں ریلے باکسز اور مشرقی 27ویں اور مشرقی 29ویں سڑکوں پر واقع عمارتوں میں ہوئی۔ نگرانی کی فوٹیج سے ہومز کی شناخت  ہوئی ۔اس کے علاوہ نیویارک پولیس مین ہٹن میں بزرگ شہری پرحملے میں ملوث ملزم کو تلاش  کررہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص نے  بزرگ شہری کے چہرے پر متعدد  گھونسے مارے جس سے وہ گر گئے اور سر پلیٹ فارم پر لگا۔جس کے بعد ملزم فرار ہو گیا اور متاثرہ شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.