vosa.tv
Voice of South Asia!

دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے

0

راولپنڈی:راولپنڈی میں نوسر باز دولہن  شادی کے دوسرے روز ہی ،سلامی میں ملنے والے ڈھائی لاکھ روپے، زیور، قیمتی ملبوسات اور سمیٹ کر چلتی بنی،دولہن کے ہاتھوں لٹنے والا دلہا فریاد لے کر تھانے پہنچ گیا۔راولپنڈی میں نوسر باز دلہن نے دولہے کو کنگال کردیا،متاثرہ دولہا عظیم حسن نے تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ایک عزیز کے توسط سے عائشہ نامی لڑکی سے یکم اگست کو نکاح ہوا، نکاح کے بعد میں دولہن کو ہری پور لے آیا جہاں دوسرے ہی روز دلہن نے اپنے والد پر دل کا دورہ پڑنے کی اطلاع دی۔مدعی کے مطابق وہ اسے لے کر راولپنڈی کے علاقے مصریال آیا جہاں ملزمہ نے اپنا زیور اور دیگر سامان پھوبھی کے گھر چھوڑ کر آنے کا کہا اور غائب ہوگئی،ملزمہ اور اس شادی میں شریک دیگر باراتیوں کے نمبر بھی بند جارہے ہیں.متاثرہ دولہے کے مطابق نوسرباز دولہن سلامی میں ملنے والے ڈھائی لاکھ روپے، زیور، سوا لاکھ روپے کے قیمتی ملبوسات اور 50 ہزار روپے کا میک اپ کا سامان لے کر فرار ہوگئی ہے. پولیس نے مقدمہ درج کر کے فراڈیا دولہن اور باراتیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.