باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج کی بروقت کارروائی
پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں کے قریب پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پانچ خوارج کو جہنم واصل اور 4 کو شدید زخمی کردیا واقعے میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران وطن کے تین بہادر بیٹے بھی جام شہادت نوش کر گئے۔سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ایک گروپ کی جانب سے دراندازی کی اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ خوارج ہلاک اور چار زخمی ہو گئے جبکہ وطن کے تین بہادر بیٹوں نے بھی جام شہادت نوش کیا آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائیک عنایت خان کا تعلق ضلع خیبر، لانس نائیک عمر حیات کا تعلق مانسہرہ اور سپاہی وقار خان کا تعلق پشاور سے تھا آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا آ رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کا استعمال روکے گی۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں