سعودی عرب:کشمیریوں کی نسل کشی کی تصویری نمائش
جدہ:سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم جبر اور آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیریوں کی نسل کشی کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں تصویری نمائش منعقد کرکے مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کیا گیا۔جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب میں سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہ،او آئی میں پاکستان کے سفیر سید فواد شیر، قونصل جنرل خالد مجید، اسسٹینٹ سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آفتاب کھوکھر اور تنظیم کے رکن ممالک کے مندوبین شریک ہوئے اس موقعہ پر حسین ابراہیم طحہ کا کہنا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم نے ہمیشہ مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرادداوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے اور ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ کشمیری مسلمانوں پر ظلم و جبر کو بند کیا جائے اور انہیں استصواب رائے کا حو دیا جائے او آئی سی میں پاکستان کے سفیر سید فواد شیر کا کہنا تھا کہ بھارت گزشتہ 78 سالوں سے کشمیر پر ناجائز قابض ہے اور مقبوضہ کشمیر کی عوام کی تحریک آزادی کو بندوق کی نوک سے دبا دینا چاہتا ہے مگر مقبوضہ وادی کی عوام نے بھارت پر یہ عیاں کر دیا ہے کہ وہ پاکستان کا حصہ ہیں تاہم پاکستان او آئی سی کے پلیٹ فارم سے عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے روکا جائے اور بھارت عالمی امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے تقریب میں دیگر اسلامی ممالک کے مندوبین نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے مسلہ کشمیر کو جلد حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تقریب میں تصویری نمائش کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیا گیا