میئر ایڈمز کا معیار زندگی بڑھانے کے لیے کمیونٹی امپروومنٹ اتحاد کا اعلان
نیویارک:نیو یارک سٹی کےمیئر ایرک ایڈمز نے مین ہٹن کی 14 ویں اسٹریٹ پر عوامی تحفظ اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیےکمیونٹی امپروومنٹ کوالیشن کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد علاقے میں بڑھتے ہوئے جرائم، غیر قانونی کاروبار، منشیات کے استعمال،ذہنی صحت کے مسائل اور دیگر مسائل کو حل کرنا ہے۔ نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے مین ہٹن کے لوئر 14 تھ اسٹریٹ کے علاقے میں عوامی تحفظ اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک ملٹی ایجنسی حکمت عملی کا اعلان کیا۔ کمیونٹی امپروومنٹ کوالیشن کے تحت، شہر کے مختلف محکمے مل کر علاقے میں غیر قانونی کاروبار، منشیات کے استعمال، ذہنی صحت کے مسائل، اور بے گھری جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ اس منصوبے کا مقصد علاقے کی حفاظت کو بہتر بنانا اور مقامی کاروباروں کی حمایت کرنا ہے۔اس کوشش کا حصہ کمیونٹی لنک اقدام ہے، جس کے تحت علاقے کی ضروریات کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کے تحت 1 ملین ڈالر کی لاگت سے ایک نیا موبائل کمانڈ سینٹر بھی قائم کیا جائے گا، جو پولیس کی گشت اور بروقت ردعمل کو مزید مؤثر بنائے گا۔ یہ اتحاد ایڈمز انتظامیہ اور کمیونٹی پارٹنرز کے درمیان قریبی تعاون کی عکاسی کرتا ہے تاکہ علاقے میں جاری مسائل کو حل کیا جا سکے اور ایک محفوظ اور خوشحال ماحول فراہم کیا جا سکے۔ میئر ایڈمز نے کہا کہ ان کی انتظامیہ کا مشن عوامی حفاظت کو یقینی بنانا، معیشت کو بحال کرنا، اور شہر کو مزید قابل برداشت اور رہنے کے لائق بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کرے گی اور اس کے لئے متعدد ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ سڑکوں کو محفوظ اور کاروبار کو پھلنے پھولنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 9تھ اور 13تھ پولیس پریسنکٹ میں جرائم کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔