vosa.tv
Voice of South Asia!

گرم موسم میں ایئرکنڈیشنڈ ویٹنگ روم عوام کے لیے24گھنٹے کھول دئیے  

0

نیویارک(ویب ڈیسک) لانگ آئی لینڈ ریل روڈ اور میٹرو نارتھ کنڈیشنڈ ویٹنگ روم عوام کے لیے24گھنٹے کھلے رہیں گئے۔کیونکہ نیویارک میں شدید گرمی کی تیسری لہر شروع ہو گئی ہے۔ ایم ٹی اے کی چیئر لائبر نے اعلان کیا ہے ۔ایل آئی آر آر  ویٹنگ رومز بدھ کی شام سے24گھنٹے کھلے رہیں گے اور میٹرو-نارتھ ویٹنگ رومز کے اوقات میں بھی توسیع  کردی گئی ہے  یہ بھی24گھنٹے کھلے ہیں۔لائبر کے مطابق   گرمی عروج پر ہے اور درجہ حرارت 90سے کراس کررہا ہے ۔نیویارک شہر میں تقریباً 99فیصد سب وے کاروں میں AC کام کرتا ہے اور جب وہ نکلتی ہیں اورواپس آتی ہیں تو ان سب کا معائنہ کیا جاتا ہے۔ لائبرنے کہا کہ MTA زیادہ گرمی کے دوران ہیٹ گشت اور ٹریک انسپکشن میں اضافہ کرے گا۔عملہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تمام مشینری صحیح طریقے سے کام کر رہی ہے اور سب وے کاروں کو ہنگامی سازوسامان سے لیس کردیا گیا ہے اور Access-A-Ride سسٹم میں کام کرنے والے ایئر کنڈیشننگ بھی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ  گرمی عام نہیں ہے۔ موسمیاتی تبدیلی یہاں ہے اور حقیقی ہے اور یہ ایک واضح اور موجودہ خطرہ ہے۔ جیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ  ہیٹ ویو جان لیوا ہو سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.