شدید گرمی کو مدنظر رکھتے ہوئےنیویارک میں آؤٹ ڈور پول کے اوقات میں توسیع
نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک میں ہیٹ ویو کی تیسری لہر شروع ہوچکی ہے تو حکام نے گرمی کے ستائے ہوئے عوام کے لیےانٹرمیڈیٹ اور اولمپک سائز کے آؤٹ ڈور پول کے اوقات کار میں توسیع کردی ہے۔گرمی کے ستائے ہوئے لوگ اب پول میں آسانی کے ساتھ نہاسکتے ہیں۔نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف پارکس اینڈ ریکریشن نے اعلان کیا ہے کہ نیویارک شہر میں کچھ آؤٹ ڈور پول توسیع شدہ اوقات کے ساتھ کام کریں گے اورتمام اولمپک اور انٹرمیڈیٹ سائز کے پولز رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 90 یا اس سے زائد ہوسکتا ہے لہذا رہائشیوں کو مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے کیونکہ درجہ حرارت زیادہ ہونے سے تھکن اور ہیٹ اسٹروک کا سبب بن سکتی ہے۔ جن لوگوں کے پاس ائیر کنڈیشن نہیں ہیں وہ ٹھنڈی جگہ تلاش کریں یا پھر کولنگ سینٹر منتقل ہوں ۔