vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس کے ساتھ عدم تعاون پر محکمہ ڈیٹیکٹو کا آف ڈیوٹی ملازم گرفتار

0

نیویارک پولیس  نے اپنے ہی ڈیپارٹمنٹ کے ایک 47 سالہ آف ڈیوٹی ڈیٹیکٹو کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار کرلیا۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 105 کے عملے نے47 سالہ آ ف ڈیوٹی ڈیٹیکٹو کو روکا جو نشے کی حالت میں گاڑی چلارہا تھا، پولیس نے ملزم کو نشے کی تصدیق کے لیے سانس کا ٹیسٹ دینے کو کہا لیکن اس نے انکار کردیا جس پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 9 کی حدود میں ایسٹ 7 اسٹریٹ کے قریب پولیس کو 74 سالہ معمر شحص اور ساتھ ہی 44 سالہ مرد کی لاش ملی ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔52 پر یسنکٹ سے لا پتہ 17 سالہ  لڑکی باحفاظت گھر پہنچ گئی۔پریسنکٹ 114 کی حدود میں اسٹریٹ کوئنز برج پر ایک 17 سالہ متاثرہ خاتون ٹرین اسٹیشن سے باہر نکل رہی تھی کہ ایک نامعلوم شخص متاثرہ کے قریب آیا اور خاتون کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بناکر فرار ہوگیا۔تھانہ نمبر 40 کی حدود میں371 ایسٹ 153 اسٹریٹ کے سامنے دو نامعلوم ملزمان 20 سالہ نوجوان پر حملہ کر کے فرار ہوگئے۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.