vosa.tv
Voice of South Asia!

سٹاپ اینڈ شاپ  کے 32 اسٹورز بند کر نے کا فیصلہ

0

کمپنی کا ملازمین کو تنہا نہ چھوڑنے کا بھی اعلان۔ نیویارک میں7،نیوجرسی میں10،کنیکٹیکٹ میں5،میساچوسٹس میں8اور رہوڈ آئی لینڈ میں2اسٹورز کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں

 

نیویارک(ویب ڈیسک) سٹاپ اینڈ شاپ نے رواں سال کے آخر تک شمال مشرقی امریکہ میں32 ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گروسری ا سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کی ملکیت ڈچ سپر مارکیٹ کمپنی ہولڈ ڈیلائیز کی ہے۔رواں سال ممکنہ طور پر بند ہونے والے اسٹورز میں نیو جرسی میں 10، میساچوسٹس میں8 ، نیویارک میں7 ، کنیکٹیکٹ میں 5 اور رہوڈ آئی لینڈ میں2اسٹورز شامل ہیں۔کمپنی نے کہا کہ متاثرہ اسٹورز کے ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ۔ملازمین کو کمپنی کے اندر دیگر ملازمتوں کی پیشکش کی جائے گی۔ میڈیا نے سوال  کیا کہ 32 اسٹورز پر کتنے ملازمین کام کرتے ہیں۔  اسٹاپ اینڈ شاپ نے  ملازمین کی تعداد نہیں بتائی ۔اسٹاپ اینڈ شاپ کے صدر گورڈن ریڈ نے ایک بیان میں کہا کہ کمپنی نے ہمارے برانڈ کی مستقبل میں ترقی کے لیے صحت مند بنیاد بنانے کے لیے اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ہولڈ نے  مئی میں کہا تھا کہ اس نے برانڈ کو مضبوط کرنے کے منصوبے کے تحت کچھ اسٹاپ اینڈ شاپ مقامات کو بند کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔ اسٹور برانڈ کی مصنوعات کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتی ہے اور قیمتیں کم کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ سٹاپ اینڈ شاپ کا آغاز 1914 میں سومرویل، میساچوسٹس سے ہوا تھا اب یہ کمپنی  تقریباً 400 گروسری اسٹورز چلاتا ہے اور اس کے ملازمین کی تعداد60ہزار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.