نیو یارک:حج کی سعادت حاصل کرنے والے پاکستانی امریکنز کے اعزاز میں عشائیہ
نیو یارک میں حج کی سعادت حاصل کرنے والے تین پاکستانی امریکنز کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب پاکستانی مرچنٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عزیز بٹ کی میزبانی میں منعقد ہوئی۔نیو یارک کے علاقے لٹل پاکستان کونی آئی لینڈ ایوینیو پر حج کی سعادت حاصل کرنے والے پاکستانی امریکنز جاوید خان، چودھری پرویز،اور راجا ظفر کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔تقریب کے میزبان پاکستانی مرچنٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عزیز بٹ تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعد ازاں حمد و ثناء پیش کی گئی۔

۔۔تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے جشن آزادی کے سلسلے میں آئیندہ ماہ نیو یارک کے علاقے بروکلین میں ہونےوالے بروکلین میلہ کے چئیرمین راجا ساجد بھی موجود تھے ۔شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے راجا ساجد کا کہنا تھا اگلے ماہ پاکستان کا یو م آزادی روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا جس میں تمام لوگوں کی بھرپور شرکت ہوگی۔اس موقع پر حاجیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے دیگر افراد کا کہنا تھا کہ ایک جگہ پر آزادی کا جشن مل کر منائیں گے تاکہ کمیونٹی مزید مضبوط ہو اور کوئی اسے تقسیم نہ کر سکے۔شرکاء کاکہنا تھا کہ ایسی تقریبات نہ صرف مذہبی طور پر اہمیت رکھتی ہیں بلکہ کمیونٹی کے افراد کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتی ہیں۔