بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ T20 ورلڈ کپ 2024 فائنل ممکنہ 11اور پچ رپورٹ
رپورٹ:زین ندیم
بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ T20 ورلڈ کپ 2024 کا فائنل میچ آج بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔پہلی بار ایسا ہورہا ہے کہ ورلڈکپ کے فائنل میں دو ناقابل شکست رہنے والی ٹیمیں ایک دوسرے کا سامنا کرینگی ۔ دیکھنا یہ ہے کہ روہت شرما کی قیادت میں کیا انڈیا 2007 کے بعد پھر سے عالمی چمپئین کا تاج اپنے سر پر سجا پائیگا یا پھر ایڈن مارکرم وہ پہلے کپتان ہونگے جو جنوبی افریقہ کو پہلی بار آئی سی سی ورلڈ کپ کا فاتح بنا پائینگے ۔
ہندوستان کی سرزمین 13سال سے عالمی کرکٹ مقابلوں میں آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی منتظر ہے ۔ اور دوسری جانب جنوبی افریقہ کسی بھی محدود اوورز کے فارمیٹ میں اپنے پہلے ورلڈ کپ ٹائٹل کا خواب پورا کرنے کے لیے پر عزم ہے ۔
روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی مشکل پچوں پر – بلے اور گیند کے ساتھ – بہترین فارمنس کے ساتھ مخالف ٹیموں کو زیر کیا اور سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو یکطرفہ شکست دے کر اپنے تیسرے T20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
مارکرم کی جنوبی افریقی لائن اپ گروپ سٹیج اور سپر ایٹ میں کھیل کے مشکل حالات میں گھبرائی نہیں اور پہلی بار فائنل میں پہنچنے والی افغانستان کی ٹیم کو صرف 56 رنز پر ڈھیر کر کہ با آسانی شکست دیکر پہلی بار کسی بھی محدود آور کے فارمیٹ ورلڈ کپ فائنل میں پہنچ گئے ۔
آج کہ میچ کی ممکنہ XI
ہندوستان کی ممکنہ الیون: روہت شرما (c)، ویرات کوہلی، رشبھ پنت (wk)، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل، کلدیپ یادیو، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ پر مشتمل ہو گی۔
جنوبی افریقہ کی ممکنہ الیون: کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم (c)، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبس، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے، تبریز شمسی، اوٹنیل بارٹمین، جیرالڈ کوٹزی، بورن فورٹوئن، ریان رکیلٹن
آج کہ میچ میں جنوبی افریقہ کے لیے اہم کھلاڑی کوئنٹن ڈی کاک ہونگے انھوں نےجنوبی افریقہ کی لگاتار آٹھ فتوحات میں 204 رنز کے ساتھ، ٹورنامنٹ میں 200 سے زائد رنز کے ساتھ ڈی کاک واحد پروٹیز بلے باز ہیں۔
بھارت کے لیے آج کے اہم کھلاڑی انکے کپتان روہت شرما ہونگے جنھوں نے اس ورلڈ کپ میں 7 میچز میں 248 رنز بنائے
T20Is میں بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ کا ریکارڈ
کھیلے گئے کل 26میچز میں انڈیا نے 14جیتے، جنوبی افریقہ نے 11 جیتے اور ایک میچ بے نتیجہ رہا ۔
انڈیا بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میچ.پچ رپورٹ
کینسنگٹن اوول کی پچ اس ٹورنامنٹ میں اب تک بلے بازوں کے لیے سازگار رہی ہے .
کینسنگٹن اوول نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں آٹھ میچوں کی میزبانی کی ہے، جن میں سے تین میچ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیموں نے جیتے، ایک میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا، اور ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ اس مقام پر پہلی اننگز کا مجموعی اوسط سکور 151 ہے، جب کہ دوسری اننگز کا مجموعی اوسط سکور 134 ہے۔ کینسنگٹن اوول میں ریکارڈ کیا گیا سب سے زیادہ ٹوٹل آسٹریلیا کا انگلینڈ کے خلاف 201/7 ہے، اور سب سے کم ریکارڈ ٹوٹل امریکہ کا انگلینڈ کے خلاف 115/10 ہے۔ .
ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ موسم کی رپورٹ
برج ٹاؤن میں ویک اینڈ کا موسم اچھا نہیں لگتا، لیکن امید ہے کہ شائقین کرکٹ یہ فائنل میچ مکمل دیکھ سکیں گے۔ آج کے میچ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے موسم، ابر آلود رہے گا ۔