vosa.tv
Voice of South Asia!

مئیر نیویارک کا امریکہ آنے والوں کے لئے نئی حکمت عملی کا اعلان

0

نیویارک سٹی کے میئر، ایرک ایڈمزنے ٹیلیویژن پروگرام میں شرکت کی  اس موقع پر انہوں نے سٹی ہال میں صدر جو بائیڈن کے دستخط شدہ ایگزیکٹو آرڈر کے بارے میں گفتگو کی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے شہر کے تعلیمی پروگراموں میں کئی بجٹ کٹوتیوں سمیت دیگر مسائل پر بھی بات کی۔پروگرام میں دوران گفتگو مئیر نے  اس آرڈر کی اہمیت اور اس کے نتائج پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے شہریوں کو اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا۔مئیر نے کہا کہ  شہر میں متوقع آمدنی اور سمارٹ مالیاتی انتظام کی بدولت، ہم سمر رائزنگ جیسے پروگراموں اور کے تھری اور پری کے  جیسے دیگر اقدامات کے لیے رقم حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور اسی طرح ہم انہیں برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ایک سوال کے جواب میں مئیر نے کہا کہ  ہمارے پاس پناہ کی تلاش میں دو لاکھ سے زائد  تارکین وطن نیویارک میں داخل ہو چکے ہیں، نیو یارک والے اس بارے میں بہت پریشان ہیں۔مئیر نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن کہہ رہے ہیں کہ ہمیں سرحد پر  ہونے والی تمام ایکٹیوٹیز کی نگرانی کرنی چاہیے، اسے بہتر طریقے سے کنٹرول کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا   کہ ہم ایک ایسی حکمت عملی تلاش کرنے جا رہے ہیں جو لوگوں کو امریکہ آنے اور اپنے  خواب پورے کرنے میں مددگار ہو گا۔مئیر ایڈمز نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں حقیقی امیگریشن اصلاحات کی ضرورت ہے۔ لوگ اس ملک میں آنا چاہتے ہیں، لیکن ہمیں اسے منظم طریقے سے کرنا چاہیے۔ صرف نیویارک میں ہی نہیں، بلکہ جب میں ڈینور، لاس اینجلس یا ان تمام شہروں کو دیکھتا ہوں جو امیگریشن سسٹم کے اثرات کو محسوس کرتے ہیں اسے کانگریس کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.