میئر ایڈمز نے گریسی مینشن میں سالانہ پورٹو ریکن ڈےاستقبالیہ کی میزبانی کی
نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے پورٹو ریکن کے ثقافتی ورثے کو منانے کے لیے گریسی مینشن میں سالانہ استقبالیہ دیا۔ تقریب میں پورٹو ریکن کمیونٹی کے ممبران ایک دوسرے سے ملتے اور اپنے ورثے کو شیئر کرتے ہیں۔ پورٹو ریکن کے ورثے اور ممبران کو عزت دینے والی اس تقریب کا انعقاد بہت اہم ہے۔ اس تقریب کے انعقاد سے پورٹو ریکن کمیونٹی کے افراد کو ایک دوسرے کے ساتھ جڑنے کا موقع ملتا ہے۔مئیر کے استقبالیہ میں پورٹو ریکو کے بھرپور ثقافتی ورثے کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان افراد کے تعاون کو تسلیم کیا گیا جنہوں نے پورٹو ریکن کمیونٹی پر اہم اثرات مرتب کیے ہیں۔ میئر ایڈمز نے اتحاد کو فروغ دینے اور نیویارک شہر کو منفرد بنانے میں اس جشن کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر مئیر ایڈمز کا کہنا تھا کہ پورٹو ریکو سے باہر پورٹو ریکنز کی سب سے بڑی آبادی یہاں موجود ہے۔ مئیر نے کہا کہ میں آج یہاں آکر بہت خوش ہوں کیونکہ ہم پورٹو ریکن کمیونٹی کی بھرپور ثقافت کا جشن منا رہے ہیں۔اسی طرح، پورٹو ریکن ڈے پریڈ بھی ایک خوبصورت تقریب ہے جو کمیونٹی کی ثقافت کو نمایاں کرتی ہے۔