vosa.tv
Voice of South Asia!

مشی گن:پو لیس آفیسر محمد سعید پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

0

امریکی ریاست مشی گن میں  فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران جاں بحق ہونیوالے 26 سالہ پولیس افسر محمد سعید کو پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، آخری رسومات میں مختلف ریاستوں سے مسلمان پولیس افسران نے بڑی تعداد میں  شرکت کی۔26 سالہ نوجوان پولیس افسر محمد سعید  میلونڈیل پولیس ڈپارٹمنٹ کے زیر ملازمت   تھے۔ ان کا شمار ان افسران میں ہوتا تھا جو اپنی ڈیوٹی کے دوران انتہائی فرض شناسی اور محنت سے کام کرتے تھے۔ محمد سعید فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران  گولی لگنے سے جاں بحق  ہوئے۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ مشتبہ شخص کی تحقیقات کر رہے تھے۔پولیس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ ادارے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔  پولیس آفیسر محمد سعید کی نماز جنازہ  امیرکن مسلم سوسائٹی ڈئیربورن میں ادا کی گئی ۔ آخری رسومات  میں نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کی مسلم آفیسر سوسائٹی کے صدر عدیل رانا سمیت مختلف ریاستوں سے مسلمان پولیس افسران نے بھی شرکت کی ۔بعد ازاں پولیس افسر محمد سعید کو پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔میلونڈیل پولیس ڈیپارٹمنٹ نے محمد سعید کی موت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی ہے۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ وہ اس کیس کی تحقیقات میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور قاتل کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.